Thursday, 8 November 2012

خود اعتمادی ۔۔کامیاب زندگی اور مکمل شخصیت کے لئے جس چیز کی انسان کوضرورت ھوتی ھے اس کا نام ھے خود اعتمادی کام یابی کی اونچی چوٹی پر پھنچنے کے لئے خود اعتمادی سچی معاون ثابت ھوتی ھے خود اعتمادی کہ زریعے سے ھی بظاہر ناممکن نظر آنے والے کام ممکن ھو جاتے ھیں جنگ میں اسلحہ نھیں لڑتا بلکہ اسے تھامنے والے سپاھی کا دل لڑتا ھے اعتماد سے محروم شخص کی زندگی ھر لمحہ شکست کی طرف ھی لڑھکتی ھے-اعتماد ھی کامیابی کی کنجی ھے اعتماد نا ھو تو فتح ممکن ھی نھی ھو سکتی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو بھی پتا چلے گا کے اعتماد ھی کی بدولت نا ممکن کام ممکن ھوئے ھیں -زندگی کو چست چاک و چوبند رکھیئے پھر دیکھیے کیسے کیسے کام جو مشکل سمجھتے تھے ھو گئے ھیں دراصل کام کرنے کی صلاحیت ھر انسان میں برابر ھوتی ھے مگر اس طاقت کا استعمال ھی انسان کو کامیاب بنا سکتا ھے یعنی خود اعتمادی کی طاقت خود اعتمادی کا فقدان مختلف طرح سے حملہ آور ھوتا ھے جیسے کہ یہ باتیں وہ کیا سوچے گا وہ کیا سمجھے گا یا اگر یہ نا ھوا تو وغیرہ وغیرہ -یہ سب وہم دل سے نکال کر جو بھی کام کرنا ھو کریں تو منزل پا لیں گے پھر کچھ ایسے انسان بھی ھیں جو کامیاب انسانوں کو دیکھ کر حسد کرتے ھیں جلنے لگتے ھیں کافی اپنے غلط رویہ سے دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث بن جاتے ھیں یعنی جو چیز خود لینا چاھتے ھیں وہ دوسروں سے بھی چھین کر لینا چاھتے ھیں یعنی اپنی قوت کا غلط اسعمال کرتے ھیں منفی سوچ غلط طریقہ سے جب کہ یہ سب اچھی نیت سے بھی حاصل کیا جا سکتا ھے بجائے دوسرے کی کامیابیوں سے جلنے کے خود ویسی محنت کی جائے اور وہ مقام حاصل کیا جائے جو اس نے کیا ھے -اگر اپنا وقت صحیع سمت اور اور قوت سھی جگہ لگائیں گے تو جلد بیتر انداز میں خود بھی اپنا مقصد پا لیں گے لحاظہ کامیاب ھونے کے لئے ایک تو خود اعتمادی کی ضرورت ھے دوسرا منفی سوچ سے مکمل دوری رکھنا بھی کامیابی کی طرف پہلا قدم ثابت ھوتی ھے -ارتقا کا مقصد ھے متواتر ترقی کرنا چناں چہ یہ ضروری ھے کہ ھمارے قدم مسلسل چلتے رھیں کسی خوف در مایوسی وہم پریشانی گھبراھٹ کو قریب بھی نا آنے دیں اپنے قدم ساکن نا ھونے دیں پھر اس میں اپنے مالک حقیقی کی مدد کا احساس بھی غالب رکھیں انسان کو جب مالک حقیقی کی قوت کی پھچان ھوتی ھے تب وہ مضبوط اعتماد سے بھر پور فاتح بن کر ابھرتا ھے اگر ھم میں کسی کام کرنے کی جستجو ھے مقصد حاصل کرنے کی تمنا ھے تو ھمیں چاھئے کہ اپنے دل میں اس کام کو ھر حال میں پورا کرنے کا عزم کریں اس سلسلہ میں جو مشکل پیش آئے اس کو عارضی سمجھیں اور برداشت کی قوت پیدا کریں اللہ کی مدد اپنے شامل حال سمجھیں پر امید رھیں 

No comments:

Post a Comment