اور نیکی اور بدی برابر نھیں ھو سکتے اس لیئے برائیوں کو ھمیشہ نیکیوں سے ختم کرنے کی کوشش کرو اللہ حکم دیتا ھے ھر معا ملہ میں انصاف کرنے کا تو سب کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ قرابت داروں کے ساتھ نیک سلوک کرو بے حیائی سے بچو،فحش کاموں سے بچو ھر برائی سے اجتناب کرو عدل قائم کرو عدل تمام محاسن اعمال کی اصل ھے جس میں یہ پیدا ھو گئی اس انسان نے سب کچھ پا لیا احسان سے یہاں مقصود حسن و عمل ھے نیکی کے حقدار پہلے رشتہ دار ھیں پھر درجہ بدرجہ سب آتے ھیں ھمسائے دوست احباب سب کا ایکدوسرے پہ حق ھے جو کتاب ایسے احکام لے کر آئی ھو اسے ھم ہدایت بشارت رحمت ھی تو کہہ سکتے ھیں لیکن تب ممکن ھے جب پڑھ کر سمجھیں عمل کریں خود بھی دوسروں کو بھی ترغیب دیں ۔۔
No comments:
Post a Comment