نواسہ رسول امام حسین علیہ اسلام کی اسلام کی سر بلندی کے لئے عظیم قربانی -اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم کا نام زھن میں آتے ھی ھر زی شعور انسان کے زھن میں امام حسین علیہ اسلام کی شھادت کا خیال اتا ھے جو انھوں نے صرف اسلام کی سربلندی کے لئے دی حقیقت تو یہ ھے جس پیغام حق کو رسول کریم صلےاللہ نے دنیا تک پہچایا اس کی تکمیل کا کام امام حسین کی قربانی نے انجام دیا امام حسین نے اپنی جان اور خاندان کی زندگیوں کو اللہ کی ؐمحبت اور فرمان پر قربان کر دیا۔ آپ علیہ اسلام کی قربانی نے ثابت کیا کے آنبیا کے وارث انبیا اور رسل کا پیغام صحیع معنوں میں جانتے ھیں اور اس پیغام کی سر بلندی کے لیئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نھیں کرتے -وقت کے یزید کے ھاتھوں اسلام کی پامالی کو آپ علیہ اسلام نے برداشت نا کیا اور حق کا پرثم بلند کیا جبکہ آپ جانتے تھے کہ دنیاوی لحاظ سے آپ علیہ اسلام کی کامیابی کا آثار نھیں ھیں وقت کے بادشاہ سے ٹکر لینا صرف اللہ اور رسول کی ؒلائی ھوئی شریعت کو نافز کرنے کے لئے بھت عظمت ھمت اور پختہ ایمان اور اللہ کی بے پناہ محبت ھونے کی نشانی ھے ،- یزید بد بحت نے اپنے دور میں ھر اس کام کو کیا اور ھر اس کام کی حوصلہ افزائی کی جو اللہ اور شریعت محمدی کے خلاف تھا جبکہ وہ مسلمان کہتا تھا خود کو ایک مسلمان کہلانے والا جب دینی احکام کی خلاف ورزی کرے تو یہ دین بات دین سے بغاوت میں آتی ھے جس میں ھر سچے مسلمان کا فرض بنتا ھے کے وہ پرچم حق بلند کرے اور ایسے شخص یا حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ھو اور جہاد کرے یہی امام علیہ اسلام نے کیا وہ قران دین کے وارث ھیں کس طرح اپنی آنکھوں سے اللہ کی نافرمانی دیکھ سکتے تھے -آپ نے حق کی آواز بلند کی تو باطل نے آپ پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے وہ ظلم کئے گئے جس کی مثال نھیں ملتی -معصوم بچے خواتیں بوڑھے بیمار جوان سب کو بھوک پیاس کی صوبتعیں برداشت کرنا پڑیں تیر برسائے گئے دودھ پیتے بچوں تک پر ظلم ڈھائے گئے لیکن یمام حسین علیہ اسلام ثابت قدم رھے آپ علیہ اسلام نے ہار نھیں مانی نا ھی باطل کے سامنے در خوف کی فریاد کی آپ علیہ اسلام آخری وقت تک ثابت قدم رھے آور اللہ اور رسول کے حکم پر کاربند رھے موت پیاس بھوک زخموں کی تکلیف سفر کی مشکلات بچوں خواتین کا ساتھ اہل خانہ کی بے پردگی کچھ بھی آپ علیہ اسلام کو اللہ کی محبت سے دور نا کر سکا آپ علیہ اسلام نے سب کچھ اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کیا اور اللہ کے حضور سرخرو ھو کر پیش ھوئے سلام ھے آپ علیہ اسلام کی عطمت شجاعت ھمت صبر عبادت کو سلام یا حسین علیہ اسلام
No comments:
Post a Comment