Friday, 21 December 2012

صلاح سے اصلاح کا آغاز لیکن کیسے ؟قران میں ارشاد  باری تعالی ھے کہ اصلاح سے اصلاح کیا کرو قرانی آیت ھے اگر تم سیدھے راستہ پر آگئے توجو گمراھی کہ راستہ پر جا رھے ھیں وہ تمھیں کوئی نقصان نا پہنچا سکیں گے پھر دوسری آیت ھے اور تم لوٹ کر سب میرے پاس آؤ گے تفسیر میں مفسرین نے اس کو یوں بیان کیا ھے اور ایک حدیث کا زکر بھی ھے کہ حضور کریم نے فرمایا جب چار علامتیں پاؤ تو سمجھنا تم گمراہ ھو گئے ھو نمبر ایک جب حرص کے جزبہ کی اطاعت کی جائے نمبر 2 خوھشات نفس کی پیروی کی جائے نمبر 3 دینا کو آخرت پر ترجیح دی جائے نمبر 4 ھر شخص گھنمنڈ میں مبتلا ھو دوسروں کی بات سننے کو تیار نا ھو اور سمجھتا ھو جو وہ کہہ رھا ھے وھی درست ھے کسی کی کوئی بات سننے کو تیار نا ھو نا سھی سمجھے بس خود کو ھی سھی اور حق بجانب سمھتا ھو تو سمجھ لو تم نفس کے ھاتھوں بک گئے ھو اور گمراہ ھو گئے ھو پھر اصلاح کرنا ضروری ھو جاتا ھے جب یہ چار علامات کسی بھی شخص میں ھو تو اس کو حق نھیں وہ دعوت تبلیغ کرے اب اس صورت میں پھلے اس کو اپنی اصلاح کی طرف توجہ دینا لازم ھے جب اپنی اصلاح کر لے گا تو چراغ سے چراغ جلتا ھے والی بات سچ ثابت ھو گی اور معاشرہ میں اصلاح کا عمل جاری ھو گا ھمیں سوچنا ھے کیا ھم ایسا کر رھے ھیں ھم میں کتنا برداشت ھے دوسرے کے موقف کو سننے کی جاننے کی بظاھر تو یہ صورت حال ھے کہ بس ھم سھی ھیں ھم جنتی ھیں دوسرے غلظ ھیں جھنمی ھیں بس جنت میں تو ھم جائیں گے -یہ غلط روش ھے ،ھم بس اپنی اصلاح کریں سب درست رھے گا دوسروں کو برداشت کریں -ھم جس نبی صلے اللہ علیہ وسلم کی امت ھیں ان کے عمل کو مشعل راہ بنائیں - بشک نبی محترم کی زات ھمارے لیے بھترین نمونہ ھے -ھم آج اپنے کلمہ گو مسلمانو ں کو انسان ماننے کو تیار نھیں ان کو جینے کا حق دینے کو تیار نھیں جب کہ اس نبی صلے اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھتے ھیں جو غیر مسلموں سے بھی محبت کا سلوک کیا کرتے تھے - ایک بار ایک یہودی کا جنازہ جا رہا تھا آپ صلے اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزر رھے تھے آپ صلے اللہ علیہ وسلم جنازہ کو دیکھ کر احترام سے رک گئے تھے -پھر ایک واقعہ روایات میں بیان ھوا ھے کہ رسول اللہ کے زمانے میں ایک مسلمان نے ایک زمی اھل کتاب کو قتل کر دیا تھا  معاملہ رسول خدا تک پھنچا تھا ۔،تو رسول اللہ نے فرمایا مجھ پر زمی کے عہد کو پورا کرنے کی زیادہ زمہ داری ھے اس طرح بے شمار ایسی مثالیں ھیں جو آپ صلے علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ نے غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک کا نمونہ پیش کیا اور لوگوں کو دکھایا کی کس طرح ایک مسلمان دوسرے انسان کا احساس کرتا ھے اس کا احترام کرتا ھے خوا وہ کیسی بھی مزھب عقیدہ سے ھو -ھمار ے مزھب میں تو جنگ کی حالت میں بھی کسی پر ظلم زیادتی کو ممنوؑ ع کرا دیا گیا ھے فتح مکہ کے بعد تو بے شمار ایسے واقعے ھوئے جس میں ھمارے رسوؒل اللہ نے عام معافی کا اعلان کیا اور کافی مشر کین کو معاف کیا جب کہ ان کے جرم بھت سنگین تھے -ایک مرتبی بادشاہ نجاشی کا وفد رسول اللہ سے ملنے آیا آپ صلے اللہ نے اس وفد کو محبت احترام کے ساتھ مسجد نبوی میں ٹھرایا اور اس وفد کو اپنے عقیدہ اور مزھب کے مطابق عبادت کی اجازت بھی دی -اس سارے مضمون کا خلاصہ یہ نکلتا ھے کہ ھمیں اپنی اصلاح کرنی ھے اور اس میں ھی مگن رھنا ھے اگر دوسروں پر توجہ دی تو فتنہ میں مبتلا ھونے کا قوی امکان ھے جو سراسر گمراھی کا راستہ ھے ،جس سے ھم اپنی آخرت برباد کر لیں گے اور دنیا میں بھی بے عزتی ھمارا مقدر ٹھرے گی ۔۔   سیدہ رافیہ گیلانی 

Monday, 17 December 2012

انٹر نیٹ سرچ انجن ،۔ بھت سے لوگوں کو یہ پتا ھی نھیں ھو گا کس طرح ان کا پیچھا کیا جاتا ھے ان کی نگرانی کی جاتی ھے جیسے ھی ھم انٹر نیٹ پر جاتے ھیں ھماری نگرانی شروع ھو جاتی ھے ویب پر ھر اس سائٹ کا ریکارڈ محفوظ ھونا جاتا ھے جہاں ھم کلک کرتے ھیں وذٹ کرتے ھیں پھر اس ڈیٹا کی مدد سے ھر ایک فرد کی الگ الگ فائل تیار کی جاتی ھے اور پھر یہ فائل جزیات دن میں کئی بار فروخت کی جاتی ھیں -یہ کوئی چھوٹا کاروبار نھیں ھے -بلکہ اربوں ڈالر کا کاروبار ھے جب ھئم سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کسی بھی زریعہ سے انٹر نیٹ پر جاتے ھیں تو کچھ بھی کھیں بھی دیکھتے ھیں یا ڈاؤن لوڈ کرتے ھیں ایک خفیہ آنکھ ھمیں دیکھ رھی ھوتی ھے یہ خفیہ آنکھ سرچ انجن میں ھی ھوتی ھے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سرچ انجن گوگل ھے تمام سرچ انجن ایک مخصوص پروگرام کے زریعے انٹر نیٹ پر جانے والے ھر فرد کی تمام سر گرمیاں نوٹ کرتے ھیں ان کی مدد سے صارف کا خاکہ بناتے ھیں جب کوئی شخص پہلی بار اپنے کمپیوٹر کے زریعے کیسی ویب سائٹ پر جاتا ھے تو اسی لمحے سرچ انجن ایک مخصوص نمبر آپ کے کمپیوٹر کی میموری میں منتقل کر دیتا ھے جو آپ کا شناختی نمبر کہلاتا ھے اور پھر آپ جہاں جہاں بھی جاتے ھیں اس کی تفصیل اس شناختی نمبر کے ساتھ ریکارڈ ھوجاتی ھے -آپ کو بھی اس کا ریکارڈ کمپیوٹر کی کوکیز میں مل سکتا ھے -جب آپ کے بارے میں بھت معلومات جمع ھو جاتی ھیں تو آپ کی شخصیت کا ایک مکمل خاکہ بننے کا عمل شروع ھوجاتا ھے اور سرچ انجن اس کے لئے ایک مخصوص پروگرام کی مدد کرتا ھے یہ پروگرام ان سروے رپوٹوں کی بنیاد پر کام کرتے ھیں جو مختلف ادارے گاھے بگاھے کراتے رھتے ھیں گوگل ھو یا کوئی بھی سرچ انجن ھو ان تمام سرچ انجن کو استعمال کرنے والے سب اپنے اپنے سرچ کا ریکارڈ بناتے ھیں 

Monday, 10 December 2012

موسم سرما کی بیماریاں اور احتیاط -  چونکہ گرمیوں کے بعد سردی کا موسم ھوتا ھے گرمیوں میں ھمیں بھت پسینہ آتا ھے اور بھوک کم لگتی ھے اور اس پسینہ کی وجہ سے فضلات آسانی سے خارج ھوتے رھتے ھیں مگر سردی کے موسم میں اس کے برعکس ھوا کے سرد تر ھونے کی وجہ سے مسامات بند ھو جاتے ھیں جس سے حرارت اور توانائی کا نظام درست نھٰیں رھتا پھر بھوک لگنے کی وجہ سے بھی بے احتیاطی ھو جاتی ھے اکثر لوگ تلی ھوئی خشک میوہ جات کا بکثرت استعمال کرتے ھیں جس سے بیما ریاں بھی بڑھ جاتی ھیں تھوڑی سی احتیاط کر کے موسمی بیما ریوں سے بچ سکتے ھیں احتیاط یوں کریں صبح یا رات کے وقت کھولے آسمان میں نا نکلیں بالکل بند کمرے میں نا سوئیں روشن دان یا کوئی کھڑکی کھلی رکھیں اپنے پیروں کو ھمیشہ گرم رکھیں کیوں کہ پاؤں کی طبعی حالت جسم انسانی پر زیادہ اثر انداز ھوتی ھے اگر کمزور ھیں موسم کی شدت کا مقابلہ نھیں کر سکتے تو دھوپ میں بیٹھ کر تل کے تیل کی مالش کیا کریں اور صحت اجازت دے تو صبح کی نماز کے بعد سیر بھی کیا کریں موسم سرما میں جلد بھت متاثر ھوتی ھے تو گلیسرین لگائین چھرہ اور ھاتھ پر بعض لوگوں کی جلد پر خراش ھو جاتی ھے وہ گلیسرین میں گلاب کا عرق ڈال کر استعمال کریں پھر بعد میں آتا ھے نزلہ زکام یہ بھی سردی میں بڑھ جاتا ھے اس میں بھی احتیاط کریں اگر بلڈ پریشر نھیں ھے تو جوشاندہ کا استعمال بھی کر سکتے ھیں ایک آزمودہ دیسی علاج بھی بیان کیا جاتا ھے وہ نسحہ بھی استعمال میں لا سکتے ھیں ----- گل بنفشہ 5گرام -گل گاؤ زبان 5گرام -تخم خطمی 5گرام -عناب 5گرام -سپستاس 8 دانہ -اصل السونیم کوفتہ 5گرام ان سب کو پانی میں جوش دے کر قہوہ سا بنا لیں چینی ملا کر صبح شام پیئں -ٹھنڈ میں باھر نکلنا ھو تو ناک کو ڈھانپ کر نکلیں گرم کپڑے پہن کر باھر جائیں پانی بھی 8،سے 10 گلاس ضرور پیئں -غسل بھی ضرور کیا کریں گرم پانی سے نھا لینا ٖ صحت کے لئے فائیدہ مند ھوتا ھے جو لوگ روزانہ غسل کرتے ھیں کافی بیماریوں سے محفوظ رھتے ھیں -طبیعت زیادہ خراب ھو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں -

Sunday, 2 December 2012

اسلام کے ضوابط-                                                                                                              اسلامی طرز ززندگی کافی پرشانیوں سے بچنے کا سبب بن سکتا ھے جو آجکل ہمارے معاشرے میں رائج ھیں ،اسلام ایک مکمل پرسکون زندگی کا تصور دیتا ھے اللہ رب العزت نے انسان کو پیدا کیا تو اس کی عادت او خصلت سے بھی بخوبی واقف ھے کہ اس کی کیا ضروریات ھیں ،اس لئے جو بھی کام کرنے کو کہا گیا ھے یا کسی عمل سے منع کیا گیا ھے وہ ھمارے فائدہ کے لئے ھی ھے پھر اسلام ایک ایسا معاشرہ کی بنیا چاھتا ھے جو انسانوں کے احساس زمہ داری پر مبنی ھو یہ بھت دکھ کی بات ھے کہ ھم نے اسلام کو اپنی مرضٰی اور پسند کے مطابق اپنایا اس حکم سے کنارہ کشی کی ھے جو رب نے ھمیں دیا اگر ھم اپنے کردار اور عمل میں اسلام کو اپناتے تو آج یہ دنیا جنت ھوتی کیسی کو کوئی تکلیف نا ھوتی زکوۃ کا نظام دے کر اسلام نے غربت کو ختم کیا ھے روزہ سے دوسرے کی بھوک پیاس کا اندازہ ھوتا ھے احساس ھمدردی بڑھتا ھے نماز سے نظم و ضبط پیدا ھوتا ھے اسلام میں وقت کی اھمیت پر بھی توجہ دی گئی اس لئے نماز کے اوقات مقرر کئے گئے تاکہ لوگ وقت کی قدر کریں مردوں کا مسجد میں جانا ضروری اس لئے کیا گیا کہ بھائی چارہ پیدا ھو آپس میں یگانگی پیدا ھو ایک دوسرے کے حالات  معلوم ھوتے رھیں انسان ایک دوسرے مسلمان بھائی سے رابطہ میں رھے اس کے دکھ سکھ کا ضامن بن کر پانچ وقت ایک دوسرے سے سامنا ھو گا تو انسیت پیدا ھو گی ۔پھر ؐمحسن انسانیت نے ایسے کام کئے عمل کار کے دکھائے کوئی بھی وہ عمل کرے تو اس دنیا کو ھی جنت بنا سکتا ھے آپ صلے اللہ علیہ وسلم نے آپس میں بھائی چارے کے فروغ کے لئے اتنے سخت احکام دئے کہ کہا کوئی بھی انسان خود کو مسلمان نھیں کہ سکتا جب تک ان اخلاقیات کے اصولوں کو مان کر عمل نا کر لے مثال کے طور پر حضور صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے مسلمانوں تم سب ایک جسم کی مانںد ھو جس طرح جسم کہ کسی حصہ میں درد ھو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ھے تمیں بھی ایسا ھونا چاھیئے ایک مسلمان تکلیف میں ھو تو اس کتلیف کو سب محسوس کریں ،پھر ایک اور جگہ فرمایا آپس میں بدگمانی سے بچو ایک دوسرے کہ عیب نا ٹٹولو نا عیب جوئی کرو آپس میں بغض نا رکھو سب ایک ھو کر رھو -حسد نا کرو تعلقات توڑو اور خدا کے بندے بن جاؤ کسی مسلمان کے لئے جائز نھیں کہ وہ تین دن تک اپنے بھائی سے ناراض رھے ،پھر ھمسایہ کے حقوق کا بتاتے ھوئے فرمایا کہ اگر سالن بھی گھر میں بناؤ تو اس کا شوربہ زیادہ رکھ لے کہ اپنے ھمسایہ کو بھی اس میں سے دے ایک اور بار فرمایا کہ تم میں سے وہ شخص مجھ پر ایمان نھیں لایا جب تک کہ وہ اس بات کا خیال نا رکھے کہ اس کا ھمسایہ بھوکا ھو اور وہ پیت بھر کر کھانا کھا لے ،ھمیں سوچنا ھے کہ کیا ھم ین باتوں پر کتنا عمل کرتے ھیں صرف زبان سے کہہ دینا ھی کافی نھیں ھوتا کہ ھم مسلمان ھیں بلکہ ھمیں عمل کرنا ھے اور اپنے خدا اور رسول صلے اللہ علیہ وسلم سے محبت کا ثبوت دینا ھے اپنے عمل کردار سے ثابت کرنا کہ ھم ایک سچے مسلمان اور انسان ھیں -

Saturday, 1 December 2012



اچھا اخلاق


• پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرما تے ہیں: حُسنُ الخُلقِ یُثَبِّتُ المَوَدَّۃَ اچھا اخلاق ،دوستی اور محبت کو پائدار بناتا ہے
• حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: اِنَّ اَحسَنَ الحَسَنِ الخُلقُ الحَسَنِبہترین نیکی اچھا اخلاق ہے
• حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اَفضَلُ الشَّرَفِ الاَدَبُبہترین شرف انسان کے لئے باادب ہونا ہے
• حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: لاٰ زِینَۃَ کَالاَدَبِکوئی زینت نہیں ہے انسان کے لئے مگرادب
• پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: اَلخُلقُ الحَسَنُ نِصفُ الدِّینِاچھا اخلاق نصف دین ہے
• حضرت امام علی علیہ السلام فرما تے ہیں: عَقلُ المَرئِ نِظٰامُہُ وَاَدَبُہُ قَوٰامُہُعقلمند انسان مستقل اورباادب پائیداررہتا ہے


Thursday, 22 November 2012


: : : : : : : : جنابِ رباب کی علی اصغر کو ہدایت : : : : : : : :
کربلا کا زکر
(جنابِ رباب نے ننھی سی پیشانی اور خشک ہونٹوں پر بوسہ دے کرکہا تھا:میرے لعل! تو نے آخری وقت رونا نہیں ہے کہ تیرے باپ کو تکلیف پہنچے گی) 

شہادتِ امام مظلوم وہ داغ ہے جو تمام آئمہ طاہرین کے دلوں پر ہے، خصوصاً ششماہے کا گلا اور تیر سہ شعبہ ، چوتھے امام کی خدمت میں ایک شخص آیا اور دیکھا کہ پانی پینا چاہتے ہیں لیکن پیالہ آنسوؤں سے رنگین ہوجاتا ہے اور پھینک دیتے ہیں۔ عرض کیا: مولا ! کب تک آپ روئیں گے؟ فرمایا: یعقوب کے بارہ بیٹے تھے، ایک گم ہوگیا تھا، علم نبوت سے جانتے تھے کہ یوسف زندہ ہے۔ اس پر اس قدر روئے کہ آپ کی آنکھیں بے نور ہوگئیں۔ میرے سامنے تو اٹھارہ جوانانِ بنی ہاشم قتل کر ڈالے گئے۔ میں کیسے نہ روؤں؟ اُس نے عرض کیا: مولا ! شہادت تو آپ کی میراث ہے۔ فرمایا: ہاں، کیا ماں بہنوں کی اسیری بھی ہماری میراث ہے؟ 

آپ جانتے ہیں کہ شہزادیاں کتنے دن قید خانہ میں رہیں۔ سکینہ مرگئیں، اُن کی قبر قید خانہ میں بنی جنازہ اُٹھانے والا کوئی نہ تھا۔ قید سے چھوٹ کر جنابِ زینب جب جانے لگیں اور دمشق کی بیبیاں آئیں تو کہا: بھائی کی نشانی قید خانے میں چھوڑے جارہی ہوں۔ باپ کے بعد جی بھر کر پانی نہ پی سکی۔ اُس کی قبر پر ٹھنڈا پانی ڈالنا۔مردوں کا ذکر نہ ک

کسی نے سنا کبھی کسی بی بی نے شکایت کی تھی جس وقت قافلہ دربارِ یزید کے قریب پہنچا اور قیدی دربار میں بلائے گئے؟ بیبیوں نے سمٹ کر فاطمہ کی بیٹی زینب کو درمیان میں لے لیا تاکہ لوگوں کی نظر نہ پڑے لیکن یزید ملعون کے حکم سے سب کوہٹایا گیا۔ بی بی فضہ نہ ہٹیں۔ شمر نے جب تازیانہ لگانا چاہا ، اپنی قوم والوں سے مخاطب ہوئیں۔ غلامانِ حبش بدل گئے اور تلواریں کھینچ لیں۔ بھرے دربار میں ، جس میں صحابیِ رسول بھی موجود تھے، کسی کو فاطمہ کی بیٹی پر رحم نہ آیا اور کوئی کھڑا نہ ہوا۔ 

زینب بے چین ہوگئیں اور پھر پکارا: یا محمدا! حبشی کنیز کیلئے تلواریں نکل گئیں لیکن آپ کی نواسی کی سفارش اور حمایت کرنے والا کوئی نہیں۔ امام حسین نے وہ کارنامہ چھوڑا ہے کہ اُس کا مثل ہوا ہے اور نہ ہوگا۔ اپنے ساتھ مرد ایسے لائے تھے کہ تلواریں کھائیں، پیاسے رہے اور جان دے دی۔ بچے ایسے لائے تھے کہ طمانچے کھائے لیکن شکایت نہ کی۔ عورتیں ایسی ساتھ آئی تھیں کہ بھری ہوئی گودیاں خالی کردیں اور بچوں کو گھوڑوں پر خود سوار کرکے میدانِ جنگ میں بھیج دیا۔ امام حسین معصوم تھے جنابِ رباب تو معصومہ نہ تھیں۔ 
اولاد والو! جب چھ ماہ کا بچہ ماں باپ کے ہاتھوں پر آتا ہے اور مسکراتا ہے تو اُن کے دل سے پوچھو۔ امام حسین جب میدان میں آئے اور استغاثہ بلند کیا تو خیمہ سے رونے کی آوازیں بلند ہوئیں۔ امام آئے اور پوچھا: بہن زینب ! یہ فریاد کی آواز کیسی؟ بہن نے کہا: بھائی! قیامت ہوگئی، اصغر کوگود میں لے لیا۔ گود میں علی اصغر ہیں، امام کیسے سوار ہوں؟ عام طور پر جب کوئی شخص گھوڑے پر سوار ہونا چاہتا ہے تو ایک ہاتھ میں باگ اور ایک ہاتھ گھوڑے کی پشت پر رکھتا ہے۔ انصاف سے فرمائیے کہ جب دونوں ہاتھوں میں بچہ ہو تو کس طرح سوار ہوں؟ معلوم ہوتا ہے کہ امام حسین نے بچے کو بہن کی گود میں دے دیا ہو اور سوار ہونے کے بعد بہن نے بھائی کے حوالے کیا ہو۔ 

ابھی تک رباب کھڑی ہوئی تھیں۔ قریب آکر کہا: میرے آقا! میرے بچے کو ذرا مجھے دے دیجئے۔ بیبیوں نے سمجھا کہ پیار کرنے کیلئے لیا ہے۔ رباب بچے کو لئے ہوئے خیمے میں پہنچیں۔ علی اصغر کو نیا کرتہ پہنایا، بالوں میں کنگھی کی، آنکھوں میں سرمہ لگایا اور باپ کی گود میں واپس دے دیا اور کہا: جو گیامیدان میں ،واپس نہیں آیا۔ حسین چلے گئے۔ بچے کیلئے پانی مانگا، تیر چلا، تین پھال کا تیر، معصوم کی گردن، حسین نے اصغر کی گردن اپنے بازو سے ملا دی۔ تیرا ٓیا اور معصوم کی گردن اور حسین کے بازو میں پیوست ہوگیا۔ حسین نے علی اصغر کی گردن سے تیر نکالا اور دیکھا کہ علی اصغر مسکرارہے ہیں۔وہ اس لئے کہ جنابِ رباب نے رخصت کرتے وقت، ننھی سی پیشانی اور خشک ہونٹوں پر بوسہ دے کر کہا تھا: میرے لعل! آخری وقت تو نے رونا نہیں ہے۔




Sunday, 18 November 2012


ایک مقام حیرت یہ بھی ہے کہ تاریخ کو کس نے بدلا۔؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
18.11.2012, 05:39am , اتوار (GMT+1)
ڈاکٹر نگہت نسیم۔سڈنی
ایک مقام حیرت یہ بھی ہے کہ پوری اسلامی تاریخ اٹھا کر پڑھ لیجئے ۔۔ مسلمان ہی مسلمانوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں اور ایک دوسرے کا خون بہاتے رہے ہیں ۔

حضرت امام حسین سے بیعت مانگنے والے یا انہیں شہید کرنے کا حکم جاری کرنے والے کون تھے ؟

کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین کو شہید کرنے والے کون تھے ؟

پھر یہی نہیں دربار یزید میں ان کا سر مبارک تھال میں پیش کرنے والے کون تھے ؟

جس کے سامنے پیش کیا گیا وہ کون تھا ؟

جس نے امام عالی مقام جنت کے سردار سیدنا حسین کے دندان مبارک پر چھڑی رکھنے کی گستاخی کی وہ کون تھا ؟

جی یہ وہی یزید تھا جو مسلمان تھا اور  امیر معاویہ کا بیٹا تھا جسے مولا حسن سے فریب کر کے جانشین بنایا گیا تھا ۔۔ اورا سے جانشین مقرر کس نے کیا تھا ؟ ۔۔ جی ایک مسلمان نے جو صحابہ رسول ہونے کے دعوے دار تھے اور وہ حضرت امیر معاویہ ہی تھے ۔۔۔ جنہوں نے مولا حسن کو پہلے زبان دی اور بعد میں بیٹے کی وجہ سے مکر گئے تھے ۔۔۔

تاریخ کو کس نے بدلا ۔۔ کس کے حق میں لکھی گئی ۔۔۔۔  بہت تفصیل طلب بحث ہے ۔۔ لیکن اس روش نے دوسری صدی میں زیادہ شدّت اختیار کر لی تھی اور اس خیانت کا سلسلہ چلتا رہا اس لئے کہ تاریخ دانوں کو معلوم تھا کہ مسلمان صرف سنی سنائی باتوں پر یقین رکھیں گے اور ملاء کے آگے گھٹنے ٹیک دیں گے ۔۔ صرف باپ دادا اور ملاؤں کے بتائے ہوئے مذہب پر چلیں گے اور قران پاک کو جزادن میں لپیٹ کر الماری کے اوپر رکھ دیں گے ۔۔۔ پھر نظر اوجھل پہاڑ اوجھل ۔۔ اور عقل اور دلیلوں کے دروازے بند کر لیں گے ۔۔

ہمارے علماء ہی نے بتایاکہ اگر یہ فیصلہ نہ ہو سکے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ۔۔ تو اس حدیث ثقلین’ مبارکہ کو یاد رکھنا ۔

رسولِ اکرم(ص) نے فرمایا: “میں دو چیزیں تمھارے درمیان چھوڑے جا رہا ہوں۔ تم اگر اِن سے تمسّک رکھو گے تو میرے بعد کبھی گم راہ نہیں ہوگے۔ اِن میں سے ہر ایک دوسرے سے بڑھ کر ہے۔ خدا کی کتاب آسمان سے زمین تک کھینچی ہوئی رسّی ہے اور دوسری میری عترت میرے اہلِ بیت ہیں۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ حوض پر میرے پاس وارد ہوں۔ پس دیکھنا، میرے بعد تم اِن کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہو۔”
(’حدیثِ ثقلین’ )


یہ نکتہ بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ نبی اکرم(ص) نے صحیح حدیثوں کو جعلی حدیثوں سے الگ کرنے کے لیے ہمیں جو محکم معیار دیا، وہ یہ ہے کہ حضور اکرم(ص) نے فرمایا:

“جو کچھ مجھ سے تمھارے پاس پہنچے اور وہ قران کے مطابق نہ ہو تو وہ میری کہی ہوئی بات نہیں۔


اِس واضح بیان میں حضور(ص) نے قرآنِ کریم کو جعلی احادیث سے صحیح احادیث کو الگ کرنے کی کسوٹی قرار دیا ہے۔ اور دوسرا پیمانہ اہل بیت کے قول و فعل پر رکھا گیا ۔۔ اور اہل بیت کون تھے ۔۔ وہ لوگ جنہیں حضور نے اپنی اہل بیت کہا جن میں مولا علی ، مولا حسن ، ،مولا حسین اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ ہیں ۔۔ اس حدیث میں قران و عترت یعنی اہلِ بیت کی دو وزنی بنیادوں پر تکیہ فرمایا گیا ہے، اِسی لیے یہ ‘حدیثِ ثقلین’ کے نام سے مشہور ہوئی۔ :

ثعلبی اپنی تفسیر میں ”ام سلمیٰ ( زوجہ پیغمبر)سے نقل کرتے ہیں کہ پیغمبر اکرم (ص) اپنے حجرے میں تشریف فرما تھے کہ جناب فاطمہ (س) آنحضرت (ص) کی خدمت میں کھا نالائیں تو آپ نے فرمایا: اپنے شوہر نامدار (حضرت علی ) اور دونوں بیٹوں حسن و حسین (علیہم السلام) کو بھی بلالاؤ، اور جب یہ سب حضرات جمع ہوگئے سب نے ساتھ میں کھانا تناول کیا اس کے بعد پیغمبر اکرم (ص) نے ان پر اپنی عبا ڈالی اور فرمایا:

”اَللَّھُمَ! انَّ ھولاء اٴہلَ بَیتِی وَ عِتْرتِی فَاَذْھِب عَنھُم الرَّجس وطھّرھُم تَطْھِیْراً“

”خداوندا! یہ میرے اہل بیت اور میری عترت ہیں، ان سے رجس اور برائی کو دور فرما، اور ہر طرح کے رجس سے پاک و پاکیزہ قرار دے“۔

اب آپ ہی بتایئے قران کی اس تفسیر کے بعد بھی ہم اپنے جد امجد کے احسانوں کو نہ یا د رکھ سکے تو ہمارا انجام تو اس سے بھی برا ہونا چاھئے ۔۔۔

صد افسوس ہم وہ احسان فراموش مسلمان قوم ہیں جو اپنے جد امجد کے احسانات کو بھول بیٹھے ہیں ۔۔ جن کے بے لوث قربانیوں کو تفرقے اور مسالک کی نظر کر بیٹھے ہیں ۔۔ جو ملاں اپنی دوکان چمکانے کی خاطر ہماری آخرت خراب کر رہا ہے اسے ہی سر پر بٹھائے ہوئے ہیں اور جو ہمیں آخرت کی تکلیفوں سے بچانا چاہتا ہے اسے ہم اپنا حریف سمجھ کر حرف غلط کی مٹا دینا چاھتے ہیں ۔۔ ہمارا انجام بنو امیہ سے کہیں زیادہ برا ہو سکتا ہے لیکن جانے پاک رب کو ہم سے کیا امیدیں ہیں کہ ابھی تک ہماری رسی دراز کئے بیٹھا ہے ۔۔۔

اللہ کریم ہماری آخرت کو بخیر کرے اور ہم بھولے ہوئے لوگوں کو صحیح رستہ دکھا دے ۔۔ آمین

نواسہ رسول امام حسین علیہ اسلام کی اسلام کی سر بلندی کے لئے عظیم قربانی -اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم کا نام زھن میں آتے ھی ھر زی شعور انسان کے زھن میں امام حسین علیہ اسلام کی شھادت کا خیال اتا ھے جو انھوں نے صرف اسلام کی سربلندی کے لئے دی حقیقت تو یہ ھے جس پیغام حق کو رسول کریم صلےاللہ نے دنیا تک پہچایا اس کی تکمیل کا کام امام حسین کی قربانی نے انجام دیا امام حسین نے اپنی جان اور خاندان کی زندگیوں کو اللہ کی ؐمحبت اور فرمان پر قربان کر دیا۔ آپ علیہ اسلام کی قربانی نے ثابت کیا کے آنبیا کے وارث انبیا اور رسل کا پیغام صحیع معنوں میں جانتے ھیں اور اس پیغام کی سر بلندی کے لیئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نھیں کرتے -وقت کے یزید کے ھاتھوں اسلام کی پامالی کو آپ علیہ اسلام نے برداشت نا کیا اور حق کا پرثم بلند کیا جبکہ آپ جانتے تھے کہ دنیاوی لحاظ سے آپ علیہ اسلام کی کامیابی کا آثار نھیں ھیں وقت کے بادشاہ سے ٹکر لینا صرف اللہ اور رسول کی ؒلائی ھوئی شریعت کو نافز کرنے کے لئے بھت عظمت ھمت اور پختہ ایمان اور اللہ کی بے پناہ محبت ھونے کی نشانی ھے ،- یزید بد بحت نے اپنے دور میں ھر اس کام کو کیا اور ھر اس کام کی حوصلہ افزائی کی جو اللہ اور شریعت محمدی کے خلاف تھا جبکہ وہ مسلمان کہتا تھا خود کو ایک مسلمان کہلانے والا جب دینی احکام کی خلاف ورزی کرے تو یہ دین بات دین سے بغاوت میں آتی ھے جس میں ھر سچے مسلمان کا فرض بنتا ھے کے وہ پرچم حق بلند کرے اور ایسے شخص یا حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ھو اور جہاد کرے یہی امام علیہ اسلام نے کیا وہ قران دین کے وارث ھیں کس طرح اپنی آنکھوں سے اللہ کی نافرمانی دیکھ سکتے تھے -آپ نے حق کی آواز بلند کی تو باطل نے آپ پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے وہ ظلم کئے گئے جس کی مثال نھیں ملتی -معصوم بچے خواتیں بوڑھے بیمار جوان سب کو بھوک پیاس کی صوبتعیں برداشت کرنا پڑیں تیر برسائے گئے دودھ پیتے بچوں تک پر ظلم ڈھائے گئے لیکن یمام حسین علیہ اسلام ثابت قدم رھے آپ علیہ اسلام نے ہار نھیں مانی نا ھی باطل کے سامنے در خوف کی فریاد کی آپ علیہ اسلام آخری وقت تک ثابت قدم رھے آور اللہ اور رسول کے حکم پر کاربند رھے موت پیاس بھوک زخموں کی تکلیف سفر کی مشکلات بچوں خواتین کا ساتھ اہل خانہ کی بے پردگی کچھ بھی آپ علیہ اسلام کو اللہ کی محبت سے دور نا کر سکا آپ علیہ اسلام نے سب کچھ اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کیا اور اللہ کے حضور سرخرو ھو کر پیش ھوئے سلام ھے آپ علیہ اسلام کی عطمت شجاعت ھمت صبر عبادت کو سلام یا حسین علیہ اسلام 



Tuesday, 13 November 2012

منافقت ،چغل خوری اور غیبت -منافق کی تعریف یہ ھے کہ وہ ظاھرۤی طور پر تو کیسی فعل کو مانتا ھے دل سے نھیں مانتا اور چغل خور انسان ایک کی شکایت دوسرے کے سامنے کرتا رہتا ھے حضور کریم ایک بار کسی قبرستان سے گزرے تو آپ نے فرمایا ان قبر کے مردوں پر عزاب آرھا ھے جو چغل خوری کرنے کی وجہ سے ھے -ایک اور قبر کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا یہ شخص چغل خور تھا اور ایک اور قبر والے کے متعلق فرمایا کے یہ شخص پاکی کا خیال نھیں رکھتا تھا پھر ایک کھجور کی شاخ منگوا کر اس کی قبر پر رکھ دی اور فرمایا جب تک یہ گیلی رھیں گی عزاب نھیں ھو گا -اس طرح غیبت کا بارے میں بھی تنبیہ کی کے نا کیا کرو غیبت کرنا ایسا ھے جیسے کسی مردہ انسان کا بلکہ اپنے بھائی جو مر گیا ھو اس کا گوشت کھایا ھو اس طرح کی بات قران میں بھی اللہ نے کہی ھے کے غیبت کرنا ایسا ھے جیسے کوئی انسان اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھا رھا ھو یہنی غیبت سے اس قدر بچا جائے جیسے ھم کوئی حرام چیز سے بچتے ھیں ایک بار حضور کریم سے کیسی نے پوچھا کیا ھم کیسی کے پیٹھ پیچھے وہ بات یا برائی کر سکتے ھیں جو اس انسان میں موجود ھو حضور کریم نے جواب دیا نھیں اگر تم نے پیٹھ پیچھے اس کی برائی کی تو وہ غیبت ھو گی اور اگر وہ برائی اس میں موجود نھیں ھے تو پھر یہ بہتان ھو گا جس کی سزا بھی بھت سخت ھے -اس طرح اسلام کی روح سے ھمیں کسی کی بھی برائی کرنے کی اجازت نھین ھے چاھے وہ برائی اس شخص میں موجود بھی ھو ھاں اگر ھمیں اس کی کوئی بات عادت اچھی نھیں لگتی تو پیار عزت کے ساتھ ھم اچھے طریقے سے اس کو سمجھا سکتے ھیں کہ یہ بری بات ھے آپ نھیں کیا کریں یا یہ عادت چھوڑ دیں لیکن دوسرے کے سامنے اس کی برائی کرنے کا ھمیں ھمارا مزھب اجازت نھیں دیتا نا ھی یہ بات معاشرے میں اچھائی  لانے  کا سبب بن سکتی ھے بلکہ مسائل ھی پیدا ھوتے ھیں کسی کی برائی کرنے سے اکثر جھگڑے ھو جاتے ھیں -اللہ ھمیں اس بات کی سجھ عطا فرمائے جو معاشرہ میں بگاڑ کا سبب ھیں ھم ان کاموں سے بچ سکیں آمین

Monday, 12 November 2012



دکھ کے بعد راحت۔۔۔ سورۃ الانشرح آیات نمبر 5-6 ھے اور بے شک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ھے -دھوپ کے بعد چھاؤں رات کے بعد صبح اندھیرے کے بعد اجالا یہ فطرت کا ازلی وابدی اصول ھے اس سے انحراف ممکن نھیں یہ ھو ھے کہ چھاؤں کا وقت شروع ھونے میں دیر ھو جائے لیکن ھوتا ضرور ھے اس آیت میں بھی انسان کو پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کیا گیا ھے اور ایک بات بھی واضع ھے کہ جا مشکلات انسان کو پیش آتی ھیں اس کا بدل اللہ ضرور دیتا ھے اگر دنیا میں نا دے تو آخرت میں ثواب میں بدل دیتا ھے جو ھماری آنیدہ کی زندگی میں ایک نعمت کی طرح ھو گا جب وھاں ھم ایک ایک نیکی کو ترس رھے ھوںگے جب اللہ ھمیں ھمارے دنیا میں مشکلات پر کئے گئے صبر کے بدلے میں ھمیں اجر دے گا تو ھمیں جو خوش نصیبی حاصل ھو گی اس کا ھم اس دنیا میں رھتے ھوئے اندازہ بھی نھیں لگا سکتے ،اللہ ھمیں ھر مشکل میں ثابت قدم رھنے کی توفیق دے آمین