Tuesday, 24 October 2017

jamal_e_jahan : خواتین کے چہرے پر بال اور علاج

jamal_e_jahan : خواتین کے چہرے پر بال اور علاج: خواتین کے چہرے پر بال بہت بد نما لگتے ھیں اور نسوانی حسن کے دشمن ھوتے ھیں بالوں سے پاک خواتین کا چہرہ خوبصورتی کی علامت ھے   خواتین کے چہرے...

خواتین کے چہرے پر بال اور علاج

خواتین کے چہرے پر بال بہت بد نما لگتے ھیں اور نسوانی حسن کے دشمن ھوتے ھیں بالوں سے پاک خواتین کا چہرہ خوبصورتی کی علامت ھے   خواتین کے چہرے پر بالوں کا ھونا بڑی وجہ خواتین کے جسم میں مردانہ ھارمونز کی زیادتی بھی ھے ویسے تو بہت سی ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب ھیں جو  استعمال کر کے بالوں سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ھے لیکن ایسی سبزیاں یا جڑی بوٹیاں بھی ھوتی ھیں جو استعمال کر کے کافی  خواتین ان بد نما نظر آنے والے با لوں سے چھٹکارہ پا سکتی ھیں یہ چیزیں بے ضرر ھوتی ھیں اور دیر تک فائدہ بھی دیتی ھیں  کھانے کی چیزوں میں ملٹھی کا استعمال ، سبز چائے ، رید کلور کی چائے ، بند گوبھی ، پھول گوبھی یہ ایسی چیزیں ھیں جن سے جسم میں ٹیسٹا سٹرون کی مقدار کم ھوتی ھے جو چہرے اور جسم کے ناپسنددیدہ بالوں کو اگنے نھیں دیتا ، اس کے علاوہ پودینہ، سبز پتوں کی  جلد خوراک سلاد کچی سبزیا ں جلد میں نمی پیدا کرتے ھیں جس کی وجہ سے دیر تک جوان رھتی ھے اور بڑھتی عمر کے اثرات  ظاہر نھیں ھوتے جلد میں نمی جلد کی خوبصورتی اور چمک کے لئے بھی ضروری ھے جلد میں ملائم پن اور  نفاست آتی ھے جو دیکھنے والے کے لئے پرکشش   محسوس ھوتی ھے لہذا تمام خواتین تھوڑی سی خوراک میں تبدیلی لاکر اور احتیاط کر کے خود کو خوبصورت بنا سکتی ھیں