Tuesday, 8 December 2015

موبائل فون جس کو ماہرین صحت بیت الخلا سے بھی زائد بیکٹیریا پیدا کرنے والا سمجھتے ھیں اب جاپان کی ایک کمپنی نے ایک نئی ایجاد کر کے اس مصیبت سے چھٹکارا دلا دیا ھے - اس کمپنی نے ای ایسا موبائل تیار کیا ھے جس کو پانی اور صابن کے ساتھ بار بار دھویا جا سکتا ھے اور اسے کچھ زرا برابر بھی نقصان نھیں ھو گا البتہ اس میں سپیکر کام نھیں کرے گے اس میں آواز سننے کے لئے ایک ٹشو کا استعمال کیا گیا ھے اس کی قیمت عالمی منڈی میں پاکستانی 49 ہزار روپئے کے برابر ھے ، -

Wednesday, 7 January 2015

گوری رنگت کے لئے چند گھریلو اور مفید نسخے

گورا رنگ یقینا ہر  اک کی پسند ھے اور ہر ایک انسان چاہتا ھے کہ وہ گورا اور تازہ دم نظر آئے خاص کر خواتین میں یہ شوق زیادہ ھوتا ھے کہ وہ خوبصورت نکھری ھو ئی نظر آئیں - یہ چند تدابیر ھیں جنھیں اختیار کر کے چہرہ شاداب اور خوبصورت بنا سکتے ھیں ، نمبر 1 ، تیز دھوپ سرد اور گرم ھوا سے بچا جائے ، نمبر 2 ایسی چیزوں کا استعمال کیا جائے جو جلد کو غذا اور تازگی فراہم کرتی ھوں - نسخہ نمبر 2 ٹماٹر کا چھلکا اتار کر اس کو پیس لیں اس میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں خشک ھونے پر سادہ پانی سے دھو لیں ہفتہ میں تین بار ضرور یہ عمل دھرائیں ، نسخہ نمبر 3 ، ابٹن کو رات سونے سے پہلے منہ پر لگائیں کم سے کم تیس منٹ تک لگا رھنے دیں پھر منہ دھو لیں یہ عمل ھتفہ میں تین یا چار بار کریں ، نسخہ نمبر 4، کچھ تازہ  لے کر اس دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ڈال دیں اور ایک لیموں کا رس ڈال لیں اس آمیزے کو منہ پر لگائیں صح تک منہ پر لگا رھنیں دیں صبح تازہ پانی سے منہ دھو لیں ،  یہ عمل روز بھی کر سکتے ھیں ورنہ ھفتہ میں چار بار تو ضرور کیجئے ، نسخہ نمبر 5 -  چہرے کی رنگت نکھارنی ھو تو تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال اپنی خوراک میں ضرور شامل رکھیں ، نیند پوری لیں ، زھنی پریشانی سے ہر ممکن بچیں - اپنی خوراک میں دودھ کا استعمال بھی ضرور کریں - نسخہ نمر 6  چہرے پر ماسک کا استعمال بھی کریں ایک پیالہ میں دھی لیں اس میں ایک چمچہ شہد ایک چمچہ لیموں کا رس ایک چمچہ خشک دودھ ، ایک چمچہ روغن بادام سب کو مکس کر کے چہرہ پر ملیں یہ ماسک کم سے کم 3م منٹ تک چہرہ پر لگا رھنے دیں تیس منٹ بعد تازہ پانی سے منہ دھو لیں - نسخہ نمبر 7 دہی 2 چمچے تماٹر 2 چمچے ملاکر چہرے پر لیپ کریں کچھ دیر منہ پر لگا رھنیں دیں پھر منہ تازہ پانی سے دھو لیں ھفتہ میں تین پار ضرور یہ عمل دھرائیں ، نسخہ نمبر 8 ایک چمچہ بیسن ایک چمچہ لیموں تھوڑا سا دھی ، ملا کر آمیزہ بنا کر منہ پر لگائیں 10 منٹ بعد منہ دھو لیں ، یہ عمل بھی ھفتہ میں چار بار لگائیں نسخہ نمبر 9 ، چاکلیٹ پاؤڈر کا ماسک چہرے کے لئے بہت مفید ھوتا ھے - چاکلیٹ پاؤڈر 3 چمچے ، ایک چمچہ شہد ایک چمچہ دہی ملا کر ماسک تیار کریں پھر چہرہ پر لیپ کریں ، 30 منٹ تک منہ پر لگا رھنیں دیں پھر تازہ پانی سے منہ دھو دیں ، یہ عمل ھفتہ میں 2 بار ضرور کریں ، نسخہ نمبر 10 ، معدہ کی کارکردگی کا خیال رکھیں - معدہ صحیح طرح سے کام کرے اس کے لئے پودینہ کا پانی نہار منہ دھو کر پیئں ، اس کے علاوہ گاجر کا جوس بھی پیئیں اور گاجر کا استعمال بطور خاص خوراک میں رکھیں ، صرف دھی کا استعمال بھی ماسک کی طرح چہرہ پر لگاتے رھیں تو بھی رنگت پر بہت اچھا اثر ھوگا ،