موسم سرما کی بیماریاں اور احتیاط - چونکہ گرمیوں کے بعد سردی کا موسم ھوتا ھے گرمیوں میں ھمیں بھت پسینہ آتا ھے اور بھوک کم لگتی ھے اور اس پسینہ کی وجہ سے فضلات آسانی سے خارج ھوتے رھتے ھیں مگر سردی کے موسم میں اس کے برعکس ھوا کے سرد تر ھونے کی وجہ سے مسامات بند ھو جاتے ھیں جس سے حرارت اور توانائی کا نظام درست نھٰیں رھتا پھر بھوک لگنے کی وجہ سے بھی بے احتیاطی ھو جاتی ھے اکثر لوگ تلی ھوئی خشک میوہ جات کا بکثرت استعمال کرتے ھیں جس سے بیما ریاں بھی بڑھ جاتی ھیں تھوڑی سی احتیاط کر کے موسمی بیما ریوں سے بچ سکتے ھیں احتیاط یوں کریں صبح یا رات کے وقت کھولے آسمان میں نا نکلیں بالکل بند کمرے میں نا سوئیں روشن دان یا کوئی کھڑکی کھلی رکھیں اپنے پیروں کو ھمیشہ گرم رکھیں کیوں کہ پاؤں کی طبعی حالت جسم انسانی پر زیادہ اثر انداز ھوتی ھے اگر کمزور ھیں موسم کی شدت کا مقابلہ نھیں کر سکتے تو دھوپ میں بیٹھ کر تل کے تیل کی مالش کیا کریں اور صحت اجازت دے تو صبح کی نماز کے بعد سیر بھی کیا کریں موسم سرما میں جلد بھت متاثر ھوتی ھے تو گلیسرین لگائین چھرہ اور ھاتھ پر بعض لوگوں کی جلد پر خراش ھو جاتی ھے وہ گلیسرین میں گلاب کا عرق ڈال کر استعمال کریں پھر بعد میں آتا ھے نزلہ زکام یہ بھی سردی میں بڑھ جاتا ھے اس میں بھی احتیاط کریں اگر بلڈ پریشر نھیں ھے تو جوشاندہ کا استعمال بھی کر سکتے ھیں ایک آزمودہ دیسی علاج بھی بیان کیا جاتا ھے وہ نسحہ بھی استعمال میں لا سکتے ھیں ----- گل بنفشہ 5گرام -گل گاؤ زبان 5گرام -تخم خطمی 5گرام -عناب 5گرام -سپستاس 8 دانہ -اصل السونیم کوفتہ 5گرام ان سب کو پانی میں جوش دے کر قہوہ سا بنا لیں چینی ملا کر صبح شام پیئں -ٹھنڈ میں باھر نکلنا ھو تو ناک کو ڈھانپ کر نکلیں گرم کپڑے پہن کر باھر جائیں پانی بھی 8،سے 10 گلاس ضرور پیئں -غسل بھی ضرور کیا کریں گرم پانی سے نھا لینا ٖ صحت کے لئے فائیدہ مند ھوتا ھے جو لوگ روزانہ غسل کرتے ھیں کافی بیماریوں سے محفوظ رھتے ھیں -طبیعت زیادہ خراب ھو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں -
No comments:
Post a Comment